طیارہ تکنیکی اور بیرونی مداخلت کی وجہ سے گر گرتباہ ہوا،آذربائیجان  ایئرلائن کا دعویٰ

طیارہ تکنیکی اور بیرونی مداخلت کی وجہ سے گر گرتباہ ہوا،آذربائیجان  ایئرلائن کا دعویٰ

(ویب ڈیسک )  آذربائیجان ایئر لائنز نے  کہا ہے کہ   قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج میں "فزیکل  اور تکنیکی بیرونی مداخلت" کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

روس کے ہوابازی کے سربراہ نے جمعہ کو کہا کہ رواں ہفتے  روسی علاقے میں یوکرین کا ڈرون حملہ جاری تھا   جس دوران ایک ہوائی جہاز کا رخ موڑا  گیا جو گر کر تباہ ہوا۔

دمتری یادروف نے آذربائیجان کے ایک قانون ساز اور ہوابازی کے کچھ ماہرین کے بیانات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جنہوں نے بدھ کے روز آذربائیجان ایئرلائن کے حادثے کا ذمہ دار روسی فضائی دفاع کو قرار دیا تھا۔

طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روسی جمہوریہ چیچنیا کے علاقائی دارالحکومت گروزنی کے لیے پرواز کر رہا تھا کہ اس کا رخ قازقستان کی طرف ہوا اور وہاں لینڈ کرنے کی کوشش میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 38 افراد ہلاک اور تمام 29 زخمی ہو گئے۔

آذربائیجان ایئر لائنز نے جمعہ کو حادثے کا ذمہ دار "جسمانی اور تکنیکی مداخلت" کو قرار دیا اور کئی روسی ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا۔ 

روسی ایوی ایشن کے سربراہ، یادروف نے کہا کہ جب طیارہ گہرے دھند میں گروزنی میں اترنے کی تیاری کر رہا تھا، یوکرین کے ڈرون شہر کو نشانہ بنا رہے تھے، جس سے حکام نے علاقے کو ہوائی ٹریفک کے لیے بند کر دیا تھا۔

یادروف نے کہا کہ جب کپتان نے گروزنی میں اترنے کی دو ناکام کوششیں کیں تو انہیں دوسرے ہوائی اڈوں کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے قازقستان  جانے کا فیصلہ کیا۔

ادھر آذربائیجان کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ آذربائیجان کے تفتیش کار حادثے کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر گروزنی میں کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ  یوکرائنی ڈرون اس سے قبل گروزنی اور دیگر علاقوں پر حملے کر چکے ہیں۔

Watch Live Public News