ایشز سیریز: انگلینڈ 15 سال بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب

ایشز سیریز: انگلینڈ 15 سال بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب
کیپشن: ایشز سیریز: انگلینڈ 15 سال بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب

ویب ڈیسک: انگلش کرکٹ ٹیم نے 15 سال بعد آسٹریلین سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

 میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔  آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 132 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ نے 175 رنز کا ہدف 33ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 46 اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے 24 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے برائیڈن کارز نے 4، بین اسٹوکس نے 3 اور جوش ٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کے جیکب بیتھل نے 40، زیک کرالی نے 37 اور بین ڈکٹ نے 34 رنز بنائے، جنہوں نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ آسٹریلوی بولرز میں جھے رچرڈسن، اسکاٹ بولینڈ اور مچل اسٹارک نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 15 سال اور 19 ٹیسٹ میچوں کے بعد آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پرتھ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بھی دوسرے دن ختم ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

Watch Live Public News