ترکیہ کے صوبے ملاتیا میں ایک بار پھر زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 6.96 کلومیٹر تھی۔ ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ کے مطابق ترک صوبے ملاتیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 6.96 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں اور 69 افراد زخمی ہوگئے۔ ترک ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث ملاتیا میں فیکٹری گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 6 فروری کو آنے والے زلزلوں میں ترکیہ میں 44 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے جبکہ سیکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ خیال رہے کہ صدر طیب اردگان نے تباہ حال صوبوں میں 2 لاکھ 70 ہزار گھروں کی تعمیرِ نو کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔