(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمرشل یا نجی استمال کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ ڈرون پر پابندی سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر لگائی گئی ہے۔
وزارت داخلہ حکام نے ڈون پر پابندی لگانے کی تصدیق کر دی۔وزارت داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد نوٹیفیکشن جاری کردیا جائے گا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں دفعہ 144 پہلے ہی سے نافذ ہے، اسلام آباد میں 18 جنوری سے دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے ۔دفعہ 144 کے تحت ڈرون اور کوڈ کاپٹر پر پابندی برقرار ہے۔