سیکیورٹی فورسز نے  مہمند سیکٹر کے قریب افغان چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ کردی، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی فورسز نے  مہمند سیکٹر کے قریب افغان چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ کردی، سیکیورٹی ذرائع

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز  عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے صرف افغان فوجی اہداف کو نشانہ بنارہی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان  رجیم کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پاکستان کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں ، سیکیورٹی فورسز نے  مہمند سیکٹر کے قریب افغان چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ کردی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور بلا اشتعال جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی  کارروائی کیلئے پرعزم ہیں،پاکستانی سیکیورٹی فورسز  عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے صرف افغان فوجی اہداف کو نشانہ بنارہی ہیں، آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

Watch Live Public News