سب سے زیادہ گانوں کا ریکارڈ بھارتی فلم ’ اندر سبھا’’ کے پاس ہے جس میں 72 گانے تھے

سب سے زیادہ گانوں کا ریکارڈ بھارتی فلم ’ اندر سبھا’’ کے پاس ہے جس میں 72 گانے تھے

ویب ڈیسک : ( علی رضا ) ہالی وڈ میں فلموں میں گانے شامل کرنے کا رواج بہت بعد میں شروع ہوا لیکن پھر بھی فلم میں ایک تھیم سانگ ہوتا تھا یا میوزیکل فلم ہے تو تین چار نغمے ۔ لیکن بالی وڈ اور لالی وڈ میں کوئی بھی فلم گانوں کے بغیر مکمل نہیں سمجھی جاتی ۔۔ کم از کم 4 گانے لازمی ہیں ۔ اور گانے کی سچویشن ہونا ہو۔۔۔ پروڈیوسر کی فرمائش پر بارش والے گانے بھی شامل کئے جاتے رہے ہیں ۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے زیادہ گانوں کا ریکارڈ کس فلم کے پاس ہے ؟ 

آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ زیادہ گانوں کا ریکارڈ 1932 میں ریلیز ہونے والی ایک ہندوستانی فلم ’’ اندر سبھا’’  کے پاس ہے جس میں   72 گانے تھے،  اور فلم کے ہر کردار  کا اپنا انٹری ٹریک تھا۔

90 کی دہائی اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں،   بالی وڈ فلموں میں 10 یا اس سے زیادہ گانے  ریکارڈ کئے گئے ،جبکہ فلم’’ ہم آپ کے ہیں کون’’ اور فلم ’’ تال’’  دونوں  فلموں میں ایک درجن یعنی 12 سے زائد گانے  تھے۔ 

لیکن ان میں سے کوئی بھی 1932 کی اس فلم ’’ اندر سبھا’’ کاریکارڈ نہیں توڑ سکا  جو بھارت کی پہلی ٹاکیز میں سے ایک تھی جس میں حیران کن طور پر  72 گانے فلمائے گئے تھے۔ 

کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریکس کی تعداد 69 تھی، جب کہ دیگر نے فلم میں ایک گانے کے مختلف ورژن کی موجودگی کی وجہ سے اسے 71 کردیا۔  تاہم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے 1980 میں سب سے زیادہ گانوں والی فلم کے طور پر تسلیم کیا۔ 

یہ فلم ’’عالم آرا’’ جو برصغیر پاک وہند کی پہلی ٹاکیز یعنی بولنے والی فلم تھی  کے صرف ایک سال بعد ریلیز ہوئی تھی۔ عالم آرا سے پہلے خاموش فلموں کا دور تھا۔

منی لال جوشی کی ہدایت کاری میں، فلم ’’ اندراسبھا’’ ایک بہت بڑی کاسٹ کی فلم تھی، جو 211 منٹ (3 گھنٹے 51منٹ) طویل تھی۔ جس کی بڑی وجہ  یہ گانے تھے۔

 آغا حسن امانت کے لکھے ہوئے ایک اردو ڈرامے اندر سبھا پر مبنی، فلم اندر سبھا میں  کرداروں کو متعارف کرانے کے لیے  ڈرامے کی طرز پرموسیقی کا استعمال کرنے کی پیروی کی گئی تھی ۔

 دی کیمبرج گائیڈ ٹو ایشین تھیٹر میں، جیمز آر برینڈن نے لکھا کہ اس ڈرامے میں "31 غزلیں، گیا اور بنارس گھرانے کی 9 ٹھمری، 4 ہولیاں، 15 گانے اور دو چاؤبولے اور پانچ چھند شامل ہیں جن میں رقص کی بھی کافی گنجائش ہے"۔

  یادرے  سورج برجاتیا کا 1994 کا میوزیکل ڈرامہ فلم ’’ ہم آپ کے ہیں کون ’’، 14 گانوں کے لیے مشہور تھا۔ سبھاش گھئی کی فلم ’’ تال’’ میں 12 گانے تھے، جب کہ آدتیہ چوپڑا کی فلم ’’ محبتیں’’ میں 9 گانے تھے، جن میں ساز شامل تھے۔ اسی طرح امتیاز علی کی 2011 کی راک فلم ’’ راک اسٹار’’ میں بھی 14 گانے تھے۔ فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے’’ میں صرف 7 گانے تھے۔ ان فلموں کو حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ موسیقی سے بھرپور   ہالی وڈ فلموں میں شمار کیا جاتا ہے، اور پھر بھی، ان کے  کل گانوں کی گنتی 56 ہے، جو فلم ’’اندراسبھا’’ کے مقابلے میں صرف تین چوتھائی ہے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر