ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور مزید بارش کا امکان ہے، جبکہ مری میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری متوقع ہے۔
شمالی اور بالائی علاقوں میں بارش، برفباری کی پیشگوئی:
چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مالاکنڈ اور مردان میں مزید بارش متوقع ہے۔
جنوبی و قبائلی علاقوں میں بارش، برفباری:
کوہاٹ، کرم، خیبر، ہنگو، پارا چنار، باجوڑ، بنوں، لکی مروت، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان اور بٹگرام میں شدید برفباری کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
بلوچستان میں بھی برفباری کی پیشگوئی:
کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں برفباری متوقع ہے، جبکہ نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی اور لورالائی میں بارش کی توقع ہے۔
سندھ اور گلگت بلتستان:
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے، جبکہ استور اور سکردو میں تیز بارش اور مزید برفباری کا امکان ہے۔