اسٹیٹ بینک جلد نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس کی چھپائی شروع کرے گا

اسٹیٹ بینک جلد نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس کی چھپائی شروع کرے گا
کیپشن: اسٹیٹ بینک جلد نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس کی چھپائی شروع کرے گا

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد دو سے تین مختلف مالیت کے نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس کی چھپائی شروع کردی جائےگی۔ 

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ نئے نوٹس کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور کابینہ کی منظوری ملتے ہی چھپائی شروع کر دی جائے گی۔ ان کے مطابق نئے نوٹس فوری طور پر مارکیٹ میں نہیں آئیں گے بلکہ مرحلہ وار گردش میں لائے جائیں گے، جب موجودہ کرنسی کو تبدیل کرنے کے لیے مناسب اسٹاک دستیاب ہوگا۔

گورنر نے واضح نہیں کیا کہ ابتدا میں کن مالیت کے نوٹس متعارف کرائے جائیں گے۔ اس وقت 10 سے 5000 روپے تک کے مختلف نوٹس زیرِ گردش ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے ڈیزائن حکومت کو منظوری کے لیے ارسال کیے جا چکے ہیں، جبکہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے اس معاملے پر غور کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرنسی نوٹس کی نئی ڈیزائننگ جدید تقاضوں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News