فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ستمبر میں ریلیز ہونے کا امکان

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ستمبر میں ریلیز ہونے کا امکان
کافی عرصے سے تاخیر کا شکار پاکستان کے سپر سٹارز ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ رواں سال ستمبر کے مہینے میں ریلیز ہونے کا امکان ہے ۔ سوشل میڈیا پر اس فلم کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کو اس سال 30 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا ، مگر ابھی تک اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ عباسی، فارس شفیع، گوہر خان، نیراعجاز، شفقت چیمہ ، اور حمائمہ ملک سمیت بڑی کاسٹ شامل ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کی ڈسٹربیوشن مانڈوی والا فلمز کرے گی اور ماضی میں بھی انہوں نے پاکستان میں فلم طیفا ان ٹربل، اوتار اور وار جیسی فلمیں پیش کیں ہیں ۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ 1979 ء کی مشہور ترین پنجابی فلم مولا جٹ کا ریمیک ہے۔اس فلم کے ہدایت کار اور کہانی کار بلال لاشاری ہیں اور اسے انسائیکلو میڈیا کے بینر تلے بنایا گیا ہے۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ لالی ووڈ کی ایکشن ڈرامہ پنجابی فلم ہے. اس فلم کا پہلا ٹریلر 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا تب سے لے کر اب تک فلم کی ریلیز کا متعدد بار اعلان کیا گیا تھا لیکن بہت سی وجوہات کی بنا پر فلم ریلیز نہیں ہو سکی تھی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔