دعا زہرا کی عدالت پیشی،تفتیشی افسر نے پستول نکال لی

دعا زہرا کی عدالت پیشی،تفتیشی افسر نے پستول نکال لی
دعا ز ہرا کراچی کی عدالت میں پیش کے موقع پر اس کیس سے وابستہ تفتیشی افسر نے پستول نکال لی اور لہرا لہرا کر صحافیوں‌کو ڈراتا رہا. تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کو پولیس حکام نے سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا اور اس موقع پر پولیس کی طرف سے عدالت میں صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی کی گئی۔ کیس کے تفتیشی افسر سعید رند نے صحافیوں کو ڈرانے کے لیے پستول بھی نکالی اور کہا کہ پیچھے ہو جاؤ سب اور ان کے ساتھ موجود سادہ لباس اہلکار صحافیوں کو دھکے بھی دیتے رہے۔ سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ ہمارا آج بچی کو پیش کرنے کا حکم اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ماحول ٹھیک ہے، اب جب تک عدالت حکم نہ دے دعا زہرا کو پیش نہ کیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سرکاری وکیل کو یہ حکم دیا کہ دعا زہرا کو غیر ضروری تاریخوں پر پیش نہ کیا جائے، جب عدالت ضرورت محسوس کرے گی پیش کرنے کے احکامات جاری کریں گے، دعا سے ملاقات کی درخواست جب آئے گی تو اس وقت دیکھا جائے گا۔ وکیل مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کی مخالفت کرتے ہیں کہ بچی کو وکیل کرنے دیا جائے، بچی سے جب پہلے لاہور میں ملاقات کرائی گئی تو ان گنت وکالت نامے سائن کرائے گئے اور کچھ میڈیا حضرات ملزم کی فیملی کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے جسٹس اقبال کلہوڑو پر الزامات لگائے ہیں اور یہ کہا جا رہا ہے اپنے مائی باپ کو خوش کیا جا رہا ہے اور ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ میڈیا کو دور رکھا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔