کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم کی یونیورسٹی طلبہ سے خصوصی نشست

کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم کی یونیورسٹی طلبہ سے خصوصی نشست
کیپشن: لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم کی بلوچستان کےطلبہ سےخصوصی نشست

ویب ڈیسک: کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی، جس کا مقصد نوجوانوں کو صوبے کی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں سے آگاہ کرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نشست کے دوران شرکاء کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی تازہ صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ طلبہ نے کور کمانڈر سے براہ راست سوالات کیے، جن کے جوابات لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے دلائل اور وضاحت کے ساتھ دیے۔

طلبہ و طالبات نے کور کمانڈر کے کھلے اور مدلل انداز گفتگو کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News