پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
کیپشن: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے اثرات مقامی قیمتوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے رجحان اور روپے کی قدر کو مدِنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کا تعین کرے گی، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

معاشی ماہرین کے مطابق اگر عالمی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو پاکستان میں پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی صارفین کو ریلیف فراہم کر سکتی ہے۔

Watch Live Public News