کراچی میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقےزیرآب،کرنٹ لگنے سےکئی افراد زخمی

کراچی میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقےزیرآب،کرنٹ لگنے سےکئی افراد زخمی
کیپشن: کراچی میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقےزیرآب،کرنٹ لگنے سےکئی افراد زخمی

ویب ڈیسک: کراچی میں تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم بارش کے ساتھ ہی شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گلشن معمار، گلشن حدید، ملیر، اسٹیل ٹاؤن اور گلستان جوہر سمیت شہر کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ سپر ہائی وے، گڈاپ، نارتھ کراچی، سرجانی، عزیز آباد، طارق روڈ، سعدی ٹاؤن، ملیر کینٹ، یونیورسٹی روڈ، صفورہ چورنگی، گلشن اقبال، ڈیفنس، کلفٹن اور کالا پل سمیت متعدد علاقوں میں بارش سے موسم سہانا ہو گیا۔

بارش کے باعث متعدد علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ بارش شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کا نظام درہم برہم ہو گیا، 300 سے زائد فیڈرز بند ہونے سے نارتھ ناظم آباد، موسیٰ کالونی، شادمان، فیڈرل بی ایریا اور لیاقت آباد سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بارش کے بعد شہر کا دورہ کرتے ہوئے مختلف علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام میونسپل سروسز کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے ہدایت کی کہ ایمرجنسی کے تحت تمام عملہ فیلڈ میں موجود رہے تاکہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Watch Live Public News