ویب ڈیسک: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ، سربراہ پاک بحریہ کا 54ویں اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا ۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں بدلتی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کو درپیش میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔
ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ بحرِ ہند کے خطے میں طاقت کی عالمی کشمکش کہ سبب مسلسل تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، روایتی جنگی حکمتِ عملی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ مستقبل کی جنگیں جیتنے کے لیے ذہین اور ٹیکنالوجی سے لیس افرادی قوت کی تیاری نہایت اہم ہے۔
پاک بحریہ ہر طرح کے روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
نیول چیف نے کورس کے شرکاء کی پیشہ وارانہ محنت اور لگن کو سراہا اور کورس مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد دی۔