ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں آج سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 236 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 730 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 69 ہزار 715 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 88 ڈالر پر آ گیا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فی تولہ چاندی 271 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 393 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔