ٹوبہ ٹیک سنگھ :  بھائی نے گلہ دبا کر بہن کو قتل کردیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ :  بھائی نے گلہ دبا کر بہن کو قتل کردیا

(ویب ڈیسک ) ٹوبہ ٹیک سنگھ 22 سالہ ماریہ کو اسے بھائی اور باپ نے گلہ دبا کر قتل کر دیا ۔ پولیس نے مقتولہ کی قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے سیمپل حاصل کرلیے ہیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانہ صدر کی حدود میں قتل کی واردات ،  22 سالہ ماریہ کو اسے بھائی اور باپ نے گلہ دبا کر قتل کر دیا اور  خاموشی سے تدفین کردی۔ 

ذرائع کے مطابق  ماریہ کو 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شپ قتل کیا گیا ،   قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین بھی کردی گئی۔

مقتولہ کو گلہ دبا کر قتل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں   بھائی کو گلہ دباتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا ،  ورثاء کی جانب سے قبر کشائی  کی درخواست علاقہ مجسٹریٹ کو دی گئی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے 22 سالہ ماریہ کی قبر کشائی کرکےپوسٹ مارٹم کیلئے سیمپل لے لیے۔

پولیس حکام کے مطابق ماریہ کو قتل کر کے دفنا دیا گیا تھا۔