190ملین پاؤنڈکیس:عمران خان کی سزامعطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست

190ملین پاؤنڈکیس:عمران خان کی سزامعطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست
کیپشن: 190ملین پاؤنڈکیس:عمران خان کی سزامعطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائر کر دی۔

عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا کہ 24 مارچ کو سزا معطلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، مرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے، عدالت نے مختصر کاز لسٹ کی وجہ سزا معطلی درخواست بھی عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔

استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل مقرر کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی تھی۔

Watch Live Public News