مس گرینڈ تھائی لینڈ مقابلہ: امیدوار کے نقلی دانت گرنے کی ویڈیو وائرل

مس گرینڈ تھائی لینڈ مقابلہ: امیدوار کے نقلی دانت گرنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: مس گرینڈ تھائی لینڈ مقابلہ: امیدوار کے نقلی دانت گرنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: تھائی لینڈ کے مقابلۂ حسن "مس گرینڈ تھائی لینڈ" میں ایک امیدوار کے نقلی دانت اسٹیج پر گرنے کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق امیدوار کمولوان چاناگو تعارفی تقریر کے دوران ڈینٹل وینیئرز گرنے کے باعث لمحاتی خلل کا شکار ہوئیں، تاہم انہوں نے غیر معمولی اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر صورتحال سنبھالی اور اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔

ان کے پیشہ ورانہ انداز نے حاضرین کو متاثر کیا اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کے حوصلے کو سراہا۔

یہ واقعہ مقابلے کے ابتدائی مرحلے میں پیش آیا، جبکہ فاتح کا اعلان ہفتے کو کیا جائے گا۔ کامیاب امیدوار "مس گرینڈ انٹرنیشنل 2026" میں تھائی لینڈ کی نمائندگی کرے گی، جو بھارت میں منعقد ہوگا۔

Watch Live Public News