(ویب ڈیسک)ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے مقامی اسپتال میں کامیاب سرجری ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیک ہیسن کو کمر میں گلٹی کی شکایت تھی۔ مائیک ہیسن نے نیوزی لینڈ کی بجائے لاہور میں علاج کروانے کو ترجیح دی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے مائیک ہیسن کی کامیاب سرجری کی،ڈاکٹرز نے مائیک ہیسن کو دو ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا، مائیک ہیسن علاج کے بعد واپس نیوزی لینڈ جائیں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینیجر نوید اکرم چیمہ کی آج انجیوگرافی ہوگی۔نوید اکرم چیمہ کو دل کی تکلیف کا سامنا ہے۔