ایف سی ہیڈکوارٹرز حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی نکلی

ایف سی ہیڈکوارٹرز حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی نکلی
کیپشن: ایف سی ہیڈکوارٹرز حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی نکلی

ویب ڈیسک: پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی گئی تھی۔

خیبر پختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے جو موٹرسائیکل حملے کے لیے استعمال کی، وہ راولپنڈی سے چوری ہوئی تھی، جس کی ایف آئی آر پہلے ہی متعلقہ تھانے میں درج تھی۔

پولیس حکام کے مطابق حملے کے سلسلے میں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو ایف سی ہیڈکوارٹرز پشاور پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے تھے، جب کہ جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

Watch Live Public News