پہلے تھپڑ، اب انڈا، فرانسیسی صدر کی شامت آ گئی

پہلے تھپڑ، اب انڈا، فرانسیسی صدر کی شامت آ گئی
پیرس (ویب ڈیسک) فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون ایک بار پھر نہ قابل یقین صورتحال سے دو چار ہو گئے۔ وہ تجارتی مرکز کا دورہ کر رہے تھے جب ایک شخص نے ان کو انڈا مار دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون لیون پر انڈے سے ایک شخص نے اس وقت حملہ کر دیا جب وہ ایک تجارتی مرکز کے دورہ میں مصروف تھے۔ صدر کو شہری نے انڈا مارا تو وہ ان کی گردن پر لگا جس کے بعد اچھلا اور دوسری جانب جا گرا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس واقعہ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد سبھی لوگ حیران ہوئے کہ صدر ایمانوئیل کو انڈا لگا مگر ٹوٹا نہیں۔ صدر کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی جانب سے انڈا مارنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بھی فرانسیسی صدر پر ایک شخص نے تھپڑ مار دیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔