”حکومت نے مظفرگڑھ سمیت پورے جنوبی پنجاب کے مسائل کو نظرانداز کیا“

”حکومت نے مظفرگڑھ سمیت پورے جنوبی پنجاب کے مسائل کو نظرانداز کیا“

کراچی ( پبلک نیوز) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے مظفرگڑھ سے منتخب رکن قومی اسمبلی مہر ارشاد سیال کی ملاقات۔ بلاول بھٹو سے رکن قومی اسمبلی مہر ارشاد سیال نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مہر ارشاد سیال نے ضلع مظفرگڑھ میں عوامی مسائل کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مہر ارشاد سیال نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے حکومتی جھانسے پر وسیب کے عوام کے غم و غصے سے بھی آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھٹوازم سے وفا کرنے والے مظفرگڑھ کے عوام مجھے عزیز ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے مظفرگڑھ سمیت پورے جنوبی پنجاب کے مسائل کو نظرانداز کیا۔ جب تک جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنے گا، وسیب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل نہیں ہوسکتے۔ عمران خان آج تین سال بعد بھی جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے اپنے وعدے کی تکمیل نہ کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر محاذ پر وسیب کا مقدمہ لڑتی رہے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔