ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے عدالتی عملہ کی جانب سے وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی آخری باری جیل میں سماعت 17 فروری کو ہوئی تھی، کبھی مقدمات کوبرق رفتاری سے چلایا جاتا ہے اور کبھی دھیما کردیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانی ہو تو آدھی رات تک ٹرائل چلایا جاتا ہے۔