قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں،پاک فوج کےساتھ ہیں:پاکستانی قوم متحد

قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں،پاک فوج کےساتھ ہیں:پاکستانی قوم متحد
کیپشن: قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں،پاک فوج کےساتھ ہیں:پاکستانی قوم متحد

ویب ڈیسک: پاکستانی قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، دفاعی ماہرین اور نامور شخصیات نے اس بات کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف شخصیات نے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار اور امن پسند ملک ہے اور ملکی سلامتی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دفاعی ماہر نے کہا "ہمیں اپنی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے اور ہم ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ پہلگام حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

نامور شخصیات کا کہناہے کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اتنا کمزور ملک ہے کہ اگر آپ حملہ کریں تو ہم خاموش تماشائی بن کر رہ جائیں گے؟اگر آپ ایٹمی طاقت ہیں تو ہم بھی ایٹمی طاقت ہیں، اور جب وطن کی بات آتی ہے تو ہم پاک فوج، نیوی اور ایئر فورس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستانی قوم نے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "پاک فوج زندہ باد! پاکستان آرمی زندہ باد!"

 ایک معروف شخصیت نے مزید کہا کہ ہم صرف باتیں نہیں کرتے بلکہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کے دفاع کے لیے ایک سپاہی بھی کافی ہے۔

نامور شخصیات کا کہناہے کہ پاکستانی عوام اپنے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اور یہ کسی خوش فہمی کا شکار نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے کہ ہر پاکستانی اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

Watch Live Public News