جنوبی وزیرستان:وانا بازار میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

جنوبی وزیرستان:وانا بازار میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کیپشن: جنوبی وزیرستان:وانا بازار میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا کہناہے کہ دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے میں امن کمیٹی کے رہنما کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈی سی وانا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر وانا ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق متعدد افراد کے ملبے تلے دبنے کی اطلاعات ہیں، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

Watch Live Public News