پہلگام فالس فلیگ، نامور شخصیات کا بھارتی دھمکیوں پر منہ توڑ جواب

پہلگام فالس فلیگ، نامور شخصیات کا بھارتی دھمکیوں پر منہ توڑ جواب

(ویب ڈیسک ) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں ہر طبقہ فکر سے محب وطن پاکستانی مسلح افواج کے ہم آواز بن گئے۔

نامور شخصیات  نے کہا کہ  کیا کہا پانی بند کر دو گے؟ تاریخ گواہ ہے کہ ہم پیاس میں لڑنے اور شہید ہو کر ہمیشہ زندہ رہنے کا ہنر جانتے ہیں،  ہم وہ قوم ہیں جو گھر آئے دشمنوں کی مہمان نوازی بھی کرنا جانتے ہیں،  ہم ایک لمحے میں پانچ جہازوں کو نیست و نابود بھی کرنا جانتے ہیں،  بات اگر پاکستان کی ہو ایک اللہ اکبر کہ نعرہ ہی تمہیں نیست و نابود کرنے کے لیے کافی ہے،  اللہ گواہ ہے کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ سائے کی طرح ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

نامور شخصیات نے کہا کہ  بغیر ثبوت  الزام تراشی اور سندھ طاس معاہدے کو پل بھر میں ختم کرنے سے ہم خوفزدہ نہیں،   فالس فلیگ آپریشن اور ایل او سی پر فائرنگ کرنے جیسے حربوں سے بھی ہم نہیں ڈرتے، ہم اپنے ملک کے دفاع کے لیے اپنی فوج کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

نامورشخصیات  نے کہا کہ  بحیثیت پاکستانی کل بھی اپنی مسلح افواج کے ساتھ تھے ، آج بھی ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہینگے، ہماری ایک مسکراہٹ ہی آپ کو بتانے کے لیے کافی ہے،ہم امن کی بات کرتے ہیں  یہ  بھارتی بات ہی جنگ سے شروع کرتے ہیں،بھارتی فساد شر اور دہشت گردی سے بات شروع کرتے ہیں اور پاکستان پر الزامات لگاتے ہیں۔

نامور شخصیات نے کہا کہ  ہم پاکستانی پرامن قوم ہیں، ہمارے پڑوسی بغیر شواہد کے الزام لگا کر چھنگاڑنا شروع کردیتے ہیں،  ہر واقعہ پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ اس کے پیچھے پاکستان ہے، ایسی گیڈر بھبکیوں سے آپ سمجھتے ہیں ہم ڈر جائیں یہ آپکی غلط فہمی ہے، ہر پاکستانی بچہ، جوان ، بوڑھا اور خواتین پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نامور شخصیات نے  کہا کہ  بھارت نے اگر پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم اسکی آنکھیں نکال دیں گے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ  وطن عزیز سے وفا اور مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی پاکستانی قوم کے خون میں شامل ہے۔

Watch Live Public News