چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اہم فیصلے

چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اہم فیصلے

(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس بابر ستار کا پشاور ہائی کورٹ تبادلہ کردیا، فیصلہ کثرت رائے سے کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محسن کیانی کا تبادلہ لاہور ہائیکورٹ کرنے کی منظوری دے دی، کمیشن نے تبادلے کا فیصلہ اکثریتی رائے سے کیا۔

ذرائع کے مطابق   جوڈیشل کمیشن کے 9 ارکان نے جسٹس محسن اختر کیانی کے تبادلے کے حق میں ووٹ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے جسٹس ارباب محمد طاہر  اور جسٹس خادم سومرو کے تبادلے کی سفارش واپس لے لی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی سندھ ہائیکورٹ تبادلے کی منظوری دے دی، کمیشن نے فیصلہ اکثریتی رائے سے کیا۔

Watch Live Public News