گھر میں راشن ہے، نہ 7 ماہ سے گھر کا کرایہ دیا،غر بت سے تنگ شہری نے پوری فیملی کو  زہر دیدیا

گھر میں راشن ہے، نہ 7 ماہ سے گھر کا کرایہ دیا،غر بت سے تنگ شہری نے پوری فیملی کو  زہر دیدیا

(ویب ڈیسک ) صوبائی دار الحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں گھرکے سربراہ نے پوری فیملی کو زہریلی گولیاں کھلادیں۔

اس حوالے سے پولیس کاکہنا ہے کہ  ملزم نےبیوی بچوں سمیت 7 افراد کو زہریلی گولیاں  کھلائیں۔ متاثرہ فیملی کو بروقت طبی امداد دےکربچالیاگیا اور اب ان کی حالت خطرےسے باہر ہے۔

ترجمان سٹی ڈویژن پولیس کا کہنا ہے کہ   پولیس نے فوری طور پر پوری فیملی کو اسپتال منتقل کیا جس کے بعد اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

شہری کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ  گھر میں راشن کا ایک دانہ نہیں،7 ماہ سےکرایا بھی نہیں دیا، غربت سے تنگ آکر میں نے بیوی بچوں اور خود کو زہر دیا۔

Watch Live Public News