دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادرآباد پر پانی کے بہاؤ میں کمی

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادرآباد پر پانی کے بہاؤ میں کمی
کیپشن: دریائے جناب میں ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادرآباد پر پانی کے بہاؤ میں کمی

ویب ڈیسک: سیلابی ریلوں میں شدت میں کمی آنا شروع۔ ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادر آباد کے مقام پر دریائے چناب میں بہاؤ کم ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 15 لاکھ کیوسک سے کم ہو کر 8.59 ملین کیوسک اور ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 9.96 ملین کیوسک ہو گئی ہے۔ دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2.61 ملین کیوسک سے زائد ہے، یہاں بھی غیر معمولی سیلاب ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، یہاں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 91 ہزار کیوسک ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ دریائے راوی میں بلوکی اور ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ بہاولپور میں دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر کاشت کی گئی کپاس، دھان اور دیگر کئی فصلیں زیر آب آ گئیں۔

Watch Live Public News