عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی پیشگوئی،پاکستان میں کتنی کمی ہوگی؟

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی پیشگوئی،پاکستان میں کتنی کمی ہوگی؟
کیپشن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی پیشگوئی،پاکستان میں کتنی کمی ہوگی؟

ویب ڈیسک: عالمی  منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ جس کا واضح اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی ہوگا۔  

تفصیلات کے مطابق سال 2026 کے اختتام تک خام تیل کی قیمتیں کم ہو کر 50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔

گولڈمین سیکس کموڈٹی کے تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ سال 2026 کے آخر تک خام تیل کی فراہمی میں یومیہ اٹھارہ لاکھ بیرل اضافہ ہوگا۔

یہ پیش گوئی خام تیل کی منڈی کے لیے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اندازوں کے مطابق ہے، آئی ای اے نے تیل کی فراہمی میں21 لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، جو یومیہ 7 لاکھ بیرل یومیہ کی طلب سے کافی زیادہ ہے۔

اس طرح 14 لاکھ بیرل خام تیل اضافی دستیاب ہوگا، فی الحال بین الاقوامی منڈی میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 67 ڈالر 32 سینٹس فی بیرل ہے، جبکہ امریکی خام تیل کا بھاؤ 63 ڈالر 32 سینٹس فی بیرل ہے۔

Watch Live Public News