ویب ڈیسک: کراچی میں اینٹی کرپشن سندھ کی انوکھی تحقیقات، طالبات کو آدھی رات کو طلب کرلیا، انٹر بورڈ میں نتائج تبدیلی کی تحقیقات کے لیے تعلیمی طلبا و طالبات کو تفتیش کے نوٹس جاری کر کئے گئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق نوٹس طلبا کے تعلیمی اداروں میں ارسال کیے گئے ہیں، طالبات کو رات ساڑھے بارہ بجے اینٹی کرپشن ویسٹ کے دفتر طلب کیا گیا ہے ۔
والدین کا کہنا تھا کہ طالبات کو رات ساڑھے بارہ بجے دفتر طلب کیا گیا ہے، اپنی بچیوں کو آدھی رات کو کیسے اینٹی کرپشن کے دفتر بھیج سکتے ہیں؟
بارہویں جماعت سال 2022کے نتائج میں تبدیلی کی تحقیقات ڈیڑھ سال سے جاری ہیں، تحقیقات کے دوران دو سابق چیئرمین اور دو ناظم امتحانات پر مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا ۔
ڈیڑھ سال میں اینٹی کرپشن مقدمہ کرنے والوں پر الزمات ثابت نہیں کرسکا ، اب طلباء و طالبات سے تحقیات شروع کردی ہیں، یہ طلباء ایم ڈی کیٹ اور این ای ڈی کے ٹیسٹ پاس کرکے گریجویشن میں زیر تعلیم ہیں۔