راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، گوجرانوالہ،اوکاڑہ، پاکپتن سمیت متعدد اضلاع متاثر

راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، گوجرانوالہ،اوکاڑہ، پاکپتن سمیت متعدد اضلاع متاثر

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں بارش، راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، راول ڈیم کے سپل ویز کل صبح 6بجے کھولنے کا فیصلہ ،   راول ڈیم کا لیول 1751 فٹ پر پہنچ چکا ہے

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا، کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکین محتاط رہیں۔ 

عوام سے التما س ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے پر بنے عارضی پل کراس کرنے سے گریز کریں۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے سپل ویز کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، اے سی نیلوز کی زیر نگرانی سپل ویز کھولے جائیں گے، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کر دی گئیں، تمام پلوں اور قریبی ایریاز میں پولیس اور ریسکیو ٹیمز موجود ہونگی، ضلعی انتظامیہ نےشہریوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی اپیل کی۔

 دوسری جانب پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، دریائے چناب،راوی، ستلج،جہلم اورسندھ سے ملحق سیلاب زدہ علاقوق سے 3ہزار سے زائدافراد کا محفوظ انخلاء، پنجاب میں مختلف علاقوں سے 45ہزار سے زائد افراد کاا نخلا ء کیا جاچکا ہے۔

گجرات، گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد،نارروال،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب،قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن کے اضلاع زیادہ متاثر ہیں۔ 

پنجاب کے 30اضلاع 9500 سے زائد افراد کے ٹرانسپوٹیشن کے آپریشن میں 669بوٹس2861ریسکیورز نےحصہ لیا، منڈی بہاؤالدین کے علاقے کالا شیدیاں سے816اورحافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں سے 24گھنٹے میں 625 افراد کا انخلاءکیا گیا۔

ننکانہ صاحب میں سیلابی پانی میں گھرے1553 افرادبحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، سیلابی علاقوں سے 568 خواتین اور 318 بچے بھی شامل ہیں۔

ننکانہ صاحب کے دیہات میں سیلاب متاثرین کے 2392مویشی بھی محفوظ مقامات پر منتقل، ننکانہ صاحب میں جاری ریسکیو آپریشن میں 14 بوٹس اور 93 ورکرز اور 122 رضاکاروں نے حصہ لیا۔

سیلاب متاثرین کے لئے علاج معالجہ کی سہولت، کھانا بھی مہیا کیا گیا، سیلاب متاثرین کے لئے قائم 7 فلڈ ریلیف اور شیلٹر کیمپس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ 

Watch Live Public News