(ویب ڈیسک) پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے اشتراک سے 30 اگست کو "عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم، پشاور" میں فلڈ ریلیف کے لیے نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں پاکستان کرکٹ کے بڑے نام ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں شاہد آفریدی، یونس خان، انضمام الحق، راشد لطیف، وقار یونس، اظہر محمود، سعید اجمل، شعیب اختر اور بابر اعظم جیسے سپر اسٹارز شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، صہیب مقصود، یاسر شاہ، عمید آصف، اظہر علی، عمران فرحت، ہمایوں فرحت، احسان اللہ، یاسر حمید، کامران غلام، عبد الرحمٰن، محمد عرفان، معاذ صداقت، ذوالفقار بابر اور محمد سلمان کے نام شامل ہیں۔
پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے مابین ہونے والا یہ میچ سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ کا حصہ ہوگا، اور اس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی خیبر پختونخوا میں متاثرہ خاندانوں کی مدد پر خرچ کی جائے گی۔
چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی ہمیشہ سے فلاحی کاموں میں پیش پیش رہی ہے اور سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔