کار ڈرائیور کی لاش تیزاب سے جلا دینے کا معاملہ، 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

کار ڈرائیور کی لاش تیزاب سے جلا دینے کا معاملہ، 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

ویب ڈیسک:سوزوکی ڈرائیور کو اغوا کے بعد قتل کر کے تیزاب سے لاش جلا دینے کا معاملہ، تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس  کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کے شناخت طیب علی اور عبداللہ کے نام سے ہوئی، ملزمان کے قبضہ سے مقتول کی گاڑی اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔

ملزمان نے مقتول محمد وسیم کو اغواء کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، واقع میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ 

Watch Live Public News