مسلم لیگ ن کے افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے نئےوزیراعظم منتخب

مسلم لیگ ن کے افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے نئےوزیراعظم منتخب
کیپشن: مسلم لیگ ن کے افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے نئےوزیراعظم منتخب

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

وزیراعظم کے انتخاب میں افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار خان کو 14 ووٹ ملے۔

افتخار گیلانی پہلی مرتبہ 2011 میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔

افتخار گیلانی حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ٹیکنو کریٹ نشست سے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News