لارڈز ٹیسٹ: پاکستان 110 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ کو 180 رنز کی برتری

لارڈز ٹیسٹ: پاکستان 110 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ کو 180 رنز کی برتری
کیپشن: لارڈز ٹیسٹ: پاکستان 110 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ کو 180 رنز کی برتری

ویب ڈیسک: لارڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 180 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے اذان اویس 46 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جبکہ سعود شکیل نے 16، کپتان بابر اعظم 8، محمد رضوان 7 اور عبداللہ شفیق نے 5 رنز بنائے۔

محمد عباس 2، علی عثمان، شان مسعود اور خرم شہزاد ایک، ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ اتر سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جوفرا آرچر نے 3 جبکہ جوش ٹنگ نے 2 پاکستانی بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز سے شروع کی اور پوری ٹیم 290 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

Watch Live Public News