ویب ڈیسک: یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کا بڑا اعزاز، گرین میٹرکس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں دنیا کی 700 جامعات میں شامل کرلیا گیا جبکہ ملک بھر کی جامعات کی رینکنگ میں 26 ویں نمبر پر آگئی۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی نے اعلی معیار تعلیم ، تحقیقی میدان میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال اور ماحولیاتی پائیداری میں اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر اعزاز حاصل کیا۔
سال 2024 میں یونیورسٹی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں ایشیا میں پہلی 800، ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں پہلی 1200 جبکہ ورلڈ یونیورسٹی امپیکٹ رینکنگ میں بھی پہلی 1200 جامعات میں شامل ہوئی۔
یونیورسٹی اساتذہ انتظامیہ اور طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور نے کہا کہ سال 2024 میں یونیورسٹی کا اعلی سطح کی رینکنگز میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مستقبل میں مزید ترقی کے خواہاں ہونے کا بھی اظہار کیا۔