جنرل  (ر)باجوہ اور جنرل(ر) فیض بیٹھ کر ہم سے قانون سازی کرواتے تھے،خواجہ آصف

جنرل  (ر)باجوہ اور جنرل(ر) فیض بیٹھ کر ہم سے قانون سازی کرواتے تھے،خواجہ آصف

(ویب ڈیسک ) خواجہ آصف   نے کہا ہے کہ جنرل  (ر)باجوہ اور جنرل(ر) فیض بیٹھ کر ہم سے قانون سازی کرواتے تھے۔

سابق  وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی میں ملوث لوگوں کا حساب کتاب ہونا  چاہیئے، نو مئی ریاست کو چیلنج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے دو بار آئین کی خلاف ورزی کی ہے، عارف علوی پر آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ چلنا چا  ہیئے۔

مسلم لیگ ن کے  رہنما نے کہا کہ   نیب کے ذریعے نواز شریف اور ان کے کارکنوں کے ساتھ بہت کچھ ہوا ، سیاسی استحکام کیلئے صرف سیاستدان نہیں باقی پلئیرز بھی ہیں۔سارے عناصر کو استحکام کیلئے اکٹھے ہو کر بیٹھنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ  اس دور میں قانون سازی کیلئے آئی ایس آئی کے میس میں جاتے تھے ، جنرل باجوہ اور جنرل فیض بیٹھ کر ہم سے قانون سازی کرواتے تھے،  مجلس عاملہ اور ایف اے ٹی سے متعلق بھی قانون سازی کرواتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں قانون سازیاں فوج اور آئی ایس آئی  کی مداخلت کے باعث ہوئی تھیں۔ اس ماحول میں اور کیا ہو سکتا تھا جو بگاڑ پیدا ہوا بگھت رہے ہیں۔