وزیراعلیٰ پنجاب سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رئیس نبیل احمد کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رئیس نبیل احمد کی ملاقات

پبلک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پیپلز پارٹی کے ایم  پی اے رئیس نبیل احمد کی ملاقات، پی پی 265 سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رئیس نبیل احمد کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اظہار اعتماد۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں رئیس نبیل احمد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل اورعوامی ضروریات سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہر حلقے کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں، میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، ترقی پر ہر شہر اورقصبے کے عوام کا حق ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دورافتادہ شہروں کا ترقی پر پورا حق ہے اورہم انہیں یہ حق لوٹائیں گے، سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا، ترقی کے سفر پر پہلا حق پسماندہ علاقوں کا ہے، بعض عناصرنے جعلی نعروں سے عوام کا دل بہلایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام سمجھداراوراچھے برے کی تمیز رکھتے ہیں، ترقی مخالف عناصر پراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

رئیس نبیل احمد کا کہنا تھا کہ آپ سے ملاقات بہت خوشگوار رہی، آپ انتہائی اخلاق سے ملتے ہیں، آپ کی ملنساری سے بہت متاثر ہوا ہوں، پی ٹی آئی کے رہنما عون چودھری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔