ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا معاملہ، بھارتی میڈیا کی پاکستان کو مقدمے کی دھمکیاں

ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا معاملہ، بھارتی میڈیا کی پاکستان کو مقدمے کی دھمکیاں
کیپشن: ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا معاملہ، بھارتی میڈیا کی پاکستان کو مقدمے کی دھمکیاں

ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے ممکنہ بائیکاٹ پر نئے الزامات اور دھمکیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

 بھارت کے میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا، تو اسے 38 ملین ڈالرز کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔  پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ممبرز پارٹیسپیشن ایگریمنٹ کی خلاف ورزی شمار ہو گا، جس کے باعث براڈکاسٹرز پاکستان کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے بھارتی میڈیا نے کہا کہ 38 ملین ڈالرز کی رقم خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے میچ سے حاصل ہوتی ہے، جو کہ اشتہارات، برانڈنگ اور اسپانسرشپ سے جڑی ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اگر پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا تو اس پر سخت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے، جس میں مالی جرمانے اور دیگر قانونی پیچیدگیاں شامل ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جمعہ یا پیر تک کر لیا جائے گا، جس سے دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Watch Live Public News