ویب ڈیسک: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے ابتدائی برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر ہے۔
میرپور ڈویژن کے اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے 13 انتخابی حلقوں میں پیر کو پولنگ ہوئی۔ مقررہ وقت شام 5 بجے ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنز پر موجود ووٹرز کے لیے ایک گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج موصول ہونے لگے۔
اب تک موصول ہونے والے 12 حلقوں کے مکمل غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 8 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار
ایل اے-1 میرپور 1: اظہر صادق، 15,427 ووٹ
ایل اے-4 میرپور 4: چوہدری رخسار احمد، 20,172 ووٹ
ایل اے-5 بھمبر 1: وقار احمد نور، 30,259 ووٹ
ایل اے-7 بھمبر 3: چوہدری طارق فاروق، 35,490 ووٹ
ایل اے-9 کوٹلی 2: عمیر نعیم، 31,080 ووٹ
ایل اے-11 کوٹلی 4: محمد آصف، 26,190 ووٹ
ایل اے-12 کوٹلی 5: محمد ریاست خان، 35,168 ووٹ
ایل اے-13 کوٹلی 6: راجہ ایاز احمد خان، 21,856 ووٹ
پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار
ایل اے-2 میرپور 2: قاسم مجید، 12,904 ووٹ
ایل اے-3 میرپور 3: چوہدری یاسر سلطان، 11,676 ووٹ
ایل اے-8 کوٹلی 1: ظفر اقبال ملک، 19,535 ووٹ
ایل اے-10 کوٹلی 3: چوہدری محمد یاسین، 12,431 ووٹ
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے واضح برتری حاصل کی ہے، تاہم باقی حلقوں کے نتائج سامنے آنے کے بعد مجموعی سیاسی صورتحال مزید واضح ہوگی۔