ویب ڈیسک: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 4300 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 3687 روپے کمی سے 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر کم ہو کر 4050 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی 174 روپے کمی کے بعد 6223 روپے کی ہوگئی۔ 10 گرام چاندی 149 روہے کم ہوکر 5335 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 1.74 ڈالر کمی سے 57.44 ڈالر کی ہوگئی۔