پیپلز پارٹی کو انتخابی نتائج میں اکثریت حاصل ہوئی ہے، پارٹی ووٹوں کا ہر صورت تحفظ کرے گی، بلاول

پیپلز پارٹی کو انتخابی نتائج میں اکثریت حاصل ہوئی ہے، پارٹی ووٹوں کا ہر صورت تحفظ کرے گی، بلاول
کیپشن: پیپلز پارٹی کو انتخابی نتائج میں اکثریت حاصل ہوئی ہے، پارٹی ووٹوں کا ہر صورت تحفظ کرے گی، بلاول

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو انتخابی نتائج میں اکثریت حاصل ہوئی ہے اور وہ اپنے ووٹوں کا ہر صورت تحفظ کرے گی۔

مظفرآباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، تاہم کسی جماعت کے سیاسی مفادات کے لیے ساتھ نہیں دے گی۔ ریاست کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ قومی مفاد مقدم ہے یا کسی ایک سیاسی جماعت کا مفاد۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کو انتخابی نتائج میں اکثریت حاصل ہوئی ہے اور وہ اپنے ووٹوں کا ہر صورت تحفظ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کے نتائج حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے اور یہ ممکن نہیں کہ ایک امیدوار شہری حلقے سے کامیاب ہو اور اپنے آبائی حلقے میں شکست کھا جائے۔ انہوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد بھی دی۔

بلاول بھٹو نے الزام لگایا کہ انتخابات کے دوران دھاندلی، پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے اور تشدد کے واقعات پیش آئے۔ ان کے مطابق ایک کارکن جاں بحق ہوا جبکہ متعدد مقامات پر انتخابی عمل متاثر کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس مبینہ دھاندلی سے متعلق ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں فائرنگ اور ہلاکتوں کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے عدالتی یا اعلیٰ سطح کے کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور پیپلز پارٹی کی نشستیں واپس کی جائیں۔

Watch Live Public News