ژوب اور ہرنائی میں طوفانی بارشیں، سیلاب میں 4 افراد بہہ گئے، 3 خواتین بھی شامل

ژوب اور ہرنائی میں طوفانی بارشیں، سیلاب میں 4 افراد بہہ گئے، 3 خواتین بھی شامل

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے ژوب اور ہرنائی میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ژوب کی قلعہ ندی میں آنے والی طغیانی سے 3 خواتین سمیت 4 افراد بہہ کر جاں بحق ہوگئے, جاں بحق افراد کا تعلق ملتان سے تھا جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

دوسری طرف ہرنائی میں کھوسٹ اور پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارش سے ندی نالوں میں سیلابی ریلا آیا جس میں 3 افراد پھنس گئے۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق لیویز فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق زردآلو اور کھوسٹ ندی میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال پر انتظامیہ الرٹ ہے۔

Watch Live Public News