ایران سے سستا تیل وگیس خریدنے پر غور کر رہے ہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

ایران سے سستا تیل وگیس خریدنے پر غور کر رہے ہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ایران سے سستا تیل وگیس خریدنے پر غور کر رہے ہیں۔ 

علی پرویز ملک نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے محرم الحرام کا پہلا عشرہ بخیریت گزر گیا، امن و امان کیلئے پاک فوج، وزیراعظم اور  وزیراعلٰی پنجاب کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج اس خطے میں امن ہو گیا، ایران امریکا جنگ کا خاتمہ ہوا، جس کے بعد اب عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ہم متحرک ہیں ۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پچھلے ہفتے جتنی قیمت کم ہوئی اس سے بڑھ کر ریلیف دیا گیا،  وزیراعظم شہباز شریف نے فوری فائدہ عوام کو منتقل کیا اور ہم نے عالمی منڈی سے زیادہ فائدہ عوام کو دیا۔ 

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، عالمی سطح پر کیے گئے معاہدوں پر رہتے ہوئے آگے چلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے سستا تیل وگیس خریدنے پر غور کر رہے ہیں۔ 

Watch Live Public News