ایم او یو کی شرائط کی خلاف ورزی کا کوئی بھی امریکی اقدام 'آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں تاخیر کرے گا' 

ایم او یو کی شرائط کی خلاف ورزی کا کوئی بھی امریکی اقدام 'آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں تاخیر کرے گا' 

(ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایران کے قابومیں ہے، 30 دن تک ایران کی سخت نگرانی ہوگی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان میں کہا  ہے کہ امریکا لبنان پر اسرائیلی حملے بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالے، مسئلہ لبنان سمیت امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تمام حصوں کا احترام کیا جانا چاہیے، امریکا کی طرف سے دستخط کیے گئے ایم او یو کو اسرائیل نے بھی قبول کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئےاسرائیل کو لبنان میں حملے بند کرنے پر مجبور کرے، اسرائیل ، لبنان کے ان علاقوں سے دستبردار ہو جائے جن پر اس کا قبضہ ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایران کے قابومیں ہے، 30 دن تک ایران کی سخت نگرانی ہوگی ،تمام رکاوٹیں دور ہونے کے بعد آبنائےہرمز کی مکمل صلاحیت بحال کر دی جائے گی، کسی قسم کی مداخلت یا یکطرفہ اقدام سے صورتحال بگڑ جائے گی اور آبنائے دوبارہ کھولنے میں تاخیر ہوگی۔

Watch Live Public News