ویب ڈیسک: سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ 85 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ کا کہناہے کہ نجم الدین اے شیخ 1994ء سے1997ء تک پاکستان کے سیکریٹری خارجہ رہے، 4 دہائیوں تک ملک کی خدمت کی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ نجم الدین اے شیخ نےجرمنی، کینیڈا، امریکا اور ایران میں سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔