ویب ڈیسک: ایران نے اقوام متحدہ کی درخواست پر آبنائے ہرمز کے ذریعے انسانی امدادی سامان کی نقل و حمل میں سہولت فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
ایران کے نمائندے رضا نجفی نے کہا ہے کہ تہران نے اقوام متحدہ کی اپیل پر آبنائے ہرمز کے راستے انسانی نوعیت کی امدادی کھیپوں کی آمدورفت کو تیز اور آسان بنانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد جنگ کے دوران اس اہم سمندری گزرگاہ سے گزرنے والی امدادی اور زرعی سامان کی ترسیل کو برقرار رکھنا ہے تاکہ عالمی سطح پر خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی قلت کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔