پاسدارانِ انقلاب نےآبنائے ہرمز میں آئے3بحری جہازوں کو خبردار کرکے واپس روانہ کردیا

پاسدارانِ انقلاب نےآبنائے ہرمز میں آئے3بحری جہازوں کو خبردار کرکے واپس روانہ کردیا
کیپشن: پاسدارانِ انقلاب نےآبنائے ہرمز میں آئے3بحری جہازوں کو خبردار کرکے واپس روانہ کردیا

ویب ڈیسک: پاسدارانِ انقلاب نے تین بحری جہازوں کو خبردار کر کے آبنائے ہرمز سے واپس جانے پر مجبور کر دیا۔

ایرانی یقین دہانی کے باوجود دو چینی بحری جہاز بھی واپس لوٹ گئے۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اسرائیل سمیت ان کے حامیوں کے لیے بند ہے، اور یہ اہم گزرگاہ دشمن کی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے جہازوں کے لیے بدستور بند رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے خیر سگالی کے طور پر دس تیل بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران اب تک آبنائے ہرمز میں کم از کم انیس جہازوں کو نشانہ بنا چکا ہے، جبکہ تقریباً دو ہزار جہاز خلیجی پانیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ خطرات کے پیش نظر عالمی بحری نقل و حمل کی کمپنیاں اس راستے کے استعمال سے گریز کر رہی ہیں۔

Watch Live Public News