ساہیوال میں یکم اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان

ساہیوال میں یکم اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان
کیپشن: ساہیوال میں یکم اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ ساہیوال نے یکم اپریل 2026 کو حضرت بابا محمد پناہؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ چھٹی ساہیوال کی تمام ریونیو حدود میں نافذ ہوگی، تاکہ شہری عرس کی تقریبات میں بھرپور شرکت کر سکیں۔

تاہم نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تعطیل محکمہ تعلیم کے امتحانی شیڈول پر لاگو نہیں ہوگی اور تمام امتحانات مقررہ وقت کے مطابق ہوں گے، جبکہ ڈیوٹی پر مامور عملہ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت پنجاب لاہور میں حضرت شاہ حسینؒ (مادھو لال حسین) کے عرس "میلہ چراغاں” کے موقع پر بھی مقامی تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔

Watch Live Public News